25 فروری، 2022، 12:46 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84662440
T T
0 Persons
ایران کیساتھ بارٹر سسٹم کے نفاذ کے لیے پاکستان کا نیا قدم

اسلام آباد ، ارنا – پاکستان کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے ایک نئے اقدام میں دونوں ممالک کے درمیان "بارٹر ٹریڈ" کے منصوبے کو نافذ کرنے اور اسے قانونی شکل دینے کی منظوری دی ہے۔

پاکستانی وزیر خزانہ شوکت خان ترین کی زیر صدارت میں کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں  انعقاد ہوا اور وزارت تجارت نے ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا۔

شوکت خان ترین نے نے قومی غذائی تحفظ اور اقتصادی امور کی وزارت کے ساتھ مل کر بالآخر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کو قانونی شکل دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا نواں اجلاس 6 اور 7 نومبر کو پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کے سرکاری دورے کے موقع پر منعقد ہوا۔

اس دورے کے دوران کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور زاہدان چیمبر آف کامرس کے درمیان کوئٹہ چیمبر کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کی موجودگی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .